 
                                                                              اپوزیش کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ق) سے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر مسلم لیگ ن میں مخالفت پیدا ہوگئی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے (ق) لیگ کے پروز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی مخالفت کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر مریم نواز کا مؤقف ہے کہ پانچ بندوں کی پارٹی سے وزیراعلیٰ بنانا ٹھیک نہیں ہے۔
انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ق لیگ کو کس شکل میں پنجاب میں لانا ہے اس پر وہ نواز شریف سے بات کریں گی۔
مریم نواز نے کہا کہ لاہور سے لانگ مارچ کی قیادت وہ خود کریں گی اور اس حوالے سے جلد پارٹی کارکنوں کا لانگ مارچ کی کال دے دی جائے گی۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے مسلم لیگ (ق) کو پنجاب کی وزارت اعلی دینے سےانکار کردیا ہے۔
(ق) لیگ کو یہ پیغام وزیر دفاع پرویز خٹک کے ذریعے چوہدری مونس الہٰی کو بھجوایا گیا ہے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ اتحاد متوازن سیاسی اصولوں پر ہی ممکن ہے، قومی اسمبلی کی 5 سیٹوں پر وزیر اعلیٰ بنانے کا مطالبہ بلیک میلنگ ہے، ہر مشکل میں بلیک میل کرنا مناسب رویہ نہیں۔
وزیر دفاع کی جانب سے کہا گیا کہ چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ نہیں بنا سکتے، اگر انہیں مسلم لیگ (ن) وزیر اعلیٰ بناتی ہے تو بن جائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی دیئے گئے انٹرویو میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا تھا کہ پرویز الہی کا کہنا تھاکہ عمران خان نے کسی کو کچھ نہیں دیا ، انہوں نے سب کے ساتھ ہاتھ کیا ہے۔
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا تھا کہ اس وقت حکومت کے اتحادیوں کا 100فیصد جھکاؤ اپوزیشن کی طرف ہے۔ اپوزیشن نے مسلم لیگ (ق) کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے کی پیشکش کی ہے لیکن حکومت کی جانب سے اس قسم کی کوئی پیشکش نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 