جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ لاجز میں اسلام آباد پولیس نے تمام قوانین اور اخلاقیات کو روندتے ہوئے دھاوا بولا تھا۔
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز کے دلخراش واقعے پر عوام اور کارکنوں کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کی غلط تصویر اور جھوٹ پر مبنی بیانیہ قوم کے سامنے رکھا گیا اور ممبران پارلیمنٹ پر بلاجواز تشدد کیاگیا ،قوم کے منتخب نمائندوں کو گھسیٹتے ہوئے گرفتار کیا۔
Advertisementجے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا گذشتہ روز کے دلخراش واقعے پر عوام اور کارکنوں کے نام اہم پیغام pic.twitter.com/DxPGwBbD9v
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) March 11, 2022
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے تاریخ کے صفحات پر اپنے سیاہ کردار کی پردہ پوشی کی بھونڈی کوشش کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں اور عوام کا شکر گذار ہوں کہ انہوں نے ہماری آواز پر لبیک کہتے ہوئے فوری رد عمل دیا اور پورے ملک کو ایک گھنٹے سے کم وقت میں جام کر دیا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ صبح ہونے سے پہلے ہی تمام ممبران قومی اسمبلی اور کارکن رہا ہوچکے ہیں، کارکنوں اور عوام کو اس فتح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ رہائی نہ ملنے کی صورت میں ہم نے دوبارہ سڑکوں پر آنے کے لئے فیصلہ کیا تھا لیکن اب اسکی ضرورت باقی نہیں رہی۔
انہوں نے کہا کہ اللہ سے امید ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک میں ہمیں اللہ کامیابی عطاء کرے گا اور ان نااہل، نالائق حکمرانوں سے قوم کو نجات عطاء کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
