Advertisement
Advertisement
Advertisement

پشاور خود کش دھماکے کی سی سی ٹی فوٹیج منظر عام پر آگئی، ایک سہولتکار کی شناخت

Now Reading:

پشاور خود کش دھماکے کی سی سی ٹی فوٹیج منظر عام پر آگئی، ایک سہولتکار کی شناخت
پشاور خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 57 ہوگئی، شہر میں سوگ کا سماں

پشاور خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 57 ہوگئی، شہر میں سوگ کا سماں

پشاور میں جامع مسجد کوچہ رسالدار خود کش دھماکے کی تفصیلی سی سی ٹی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے اور ساتھ ہی ایک سہولت کار کی بھی شناخت کی جاچکی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دہشت گرد کس طرح آئے اور کیسے منصوبہ بندی کے ساتھ حملہ کیا ہے۔

خیال ہرے کہ گزشتہ ہفتے نماز جمعہ کے وقت خودکش دھماکے میں 62 نمازی شہید اور تقریباً 200 زخمی ہوئے تھے۔

Advertisement

علاوہ ازیں کوچہ رسالدار بم دھماکے کے اس وقت ایل آر ایچ میں 23 زخمی داخل ہیں جبکہ جانبحق تعداد 63 ہو گئی ہے ۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کوچہ رسالدار خودکش دھماکے میں ملوٹ نیٹ ورک کے خلاف مختلف اضلاع میں آپریشنز جاری ہیں جبکہ سی ٹی ڈی اسپیشل انوسٹی گیشن کی چار ٹیمیں مختلف قبائلی اضلاع میں موجود ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نیٹ ورک میں شامل دو مشتبہ سہولت کاروں کی شناخت ہو گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ خودکش بمبار کی عرفیت عبداللہ نامی تھی جو نام بدلتا رہتا تھا جبکہ ایک مشتبہ سہولت کار کا ڈیٹا اور تصویر حاصل کر لی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پولیس اور سی ٹی ڈی کی تفتیشی ٹیم نے خودکش حملے کے زخمیوں کے بیانات قلم بند کیے ہیں۔

Advertisement

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے مختلف علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمروں میں حاصل ہونے والی وڈیوز کی جانچ پڑتال کی ہے۔

گواہوں کے بیانات اور سی سی ٹی وی وڈیوز سے معلوم ہوا ہے کہ خودکش حملہ آور کو رکشہ میں لایا گیا اور اس کے ساتھ 2 دیگر لوگ بھی تھے جنہوں نے خودکش حملہ کی سہولت کاری کی۔

خود کش حملہ آور اور دونوں سہولت کاروں کے خاکے تیار کرلیے گئے ہیں، اس کے علاوہ 2 مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔

تھانہ سی ٹی ڈی میں مسجد خودکش دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ خان رازق کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر