Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم آخری گیند تک مقابلہ کریں گے، فرخ حبیب

Now Reading:

وزیراعظم آخری گیند تک مقابلہ کریں گے، فرخ حبیب

فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمرا خان صاحب استعفیٰ نہیں دیں گے اور آخری گیند تک مقابلہ کریں گے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا عمران خان سے زیادہ کوئی مقابلہ کرنا نہیں جانتا ہے۔

عدم اعتماد لانے والے تمام لوگ چور ہیں جبکہ عمران خان صاحب کے خلاف کوئی کیس کوئی اکاؤنٹ موجود نہیں ہے اور معاشرہ ہمیشہ کرپشن کے خلاف پر لڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام چاہتی ہے کہ ضمیر فروشوں کا راستہ روکا جائے اور اسی لئے آج قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج اسپیکر نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ہے کیونکہ جب بھی کوئی رکن فوت ہوتا ہے تو فاتحہ خوانی کے بعد اجلاس مؤخر کردیا جاتا ہے ، پہلے بھی کئی بار ایسا ہوچکا ہے۔

Advertisement

 فرخ حبیب نے کہا کہ آج کے ملتوی ہونے والے اجلاس پر اپوزیشن رو رہی ہے کیونکہ ان کے پاس اب رونے دھونے اور منت سماجت کرنے کے علاوہ کچھ باقی نہیں رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اپوزیشن کہتی ہے ان کے پاس نمبرز پورے ہیں لیکن پھر بھی گھبراہٹ کا شکار نظر آرہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا جو کہ 24 تاریخ کو اپنے جلسے کا اعلان کرچکے تھے لیکن بندے جمع نہ ہوئے تو یہ مارچ 26 تاریخ کو لے گئے ہیں اور تب بھی ان کے پاس لوگ موجود نہیں ہونگے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ 27 تاریخ کو اس ملک کی عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوئی نظر آئیگی کیونکہ یہ سب جانتے ہیں کہ وزیراعظم صاحب اچھائی اور سچائی کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور انشاء اللہ آگے بھی ہم اس ملک کی بقاء کے لئے ساتھ کھڑے ہوئے نظر آئینگے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ہم عدم اعتماد کے خلاف نہیں ہیں لیکن یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے لوگوں کو خریدیں۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ ہر سیاسی جماعت کو یہ حق حاصل ہے کہ جمہوری حق کو استعمال کرے اور اس حوالے سے 27 مارچ کو پورے پاکستان کو نظر آجائیگا کہ عوام کس کے ساتھ کھڑی ہے اور جلد ہی سرپرائزز ملنا شروع ہوجائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر