وزیر خزانہ شوکت ترین سے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کی ملاقات ہوئی جس میں صوبے میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خزانہ نے ملاقات میں موجودہ حکومت کے ملک میں پسماندہ لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی سماجی اقتصادی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
ملاقات میں گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے صوبے کے لئے وفاقی حکومت کے اقدامات اور تعاون کو سراہا۔
واضح رہے اس سے قبل پاکستان فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے وفد ہمراہ وزیر خزانہ شوکت ترین سے ملاقات کی تھی جس میں چیئرمین پی پی ایم اے نے فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز کو درپیش مسائل کو حل کرنے پر وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا تھا۔
اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر نےفارما انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ایف بی آر کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا تھا۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا تھا کہ حکومت فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے مسائل حل کرنے اور انہیں زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کرنے کے لئے پوری طرح پرعزم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
