
وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج سے کھیل شروع ہوجائیگا اور جہاں فیصلے ہونے ہیں وہ بھی آئندہ 72 گھنٹوں میں وہ بھی ہوجائیں گے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم اقتدار میں ہو یا نہیں لیکن ہم اور ہمارے لوگ عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 72 گھنٹے ملک کی سیاسی صورتحال کے لئے بہت اہم ہیں اور انہی میں اہم فیصلے ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کل کے جلسے کے بعد لوگوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں کہ عمران خان کی سیاست ختم نہیں ہورہی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ 30 یا 31 مارچ کو تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ ہوجائے گا جو کہ آر ہوگا یا پار اور مجھے یقین ہے کہ عمران خان آخری مرحلے تک کھیلں گے۔
شیخ رشید نے بتایا کہ 172 ووٹ اپوزیشن نے لانے ہیں ہمیں اپنی گنتی پوری نہیں کرنی جس کا فیصلہ ہونے والا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت سیاسی صورتحال پر کچھ بھی کہنا مناسب نہیں ہے کہ کیا ہوگا کیونکہ ووٹنگ سےایک گھنٹےقبل بھی حالات تبدیل ہوسکتےہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کسی حکومت کو اپنا وقت پورا کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے لیکن کل کے جلسے کے بعد یہ کہتا ہوں کہ جس طرح لوگ آئے تو اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عمران خان اپنے اقتدار کا وقت پورا کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو اصلی ہے نسلی ہے وہ وزیراعظم کے ساتھ کھڑا رہیگا ورنہ وہ بلک میلر ہے اور بکاؤ ہے کیونکہ یہ پاکستان کی جمہوریت کے لئے کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں گینگ آف 3 جو ایک دوسرے کے ساتھ نہیں تھے لیکن آج خریدوفروخت کی منڈی لگی ہوئی ہے، آصف زرداری اس کے کے ماہر ہیں۔
اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ جن ملکوں کی معیشت کمزور ہوتی ہے وہاں آزاد خارجہ پالیسی رکھنا ایک جرات مند کام ہے اور وزیراعظم عمران خان ایک آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھ رہے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ جس طرح دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کا بحران جاری ہے ویسے ہی پاکستان بھی اس بحران سے گزرے گا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News