کراچی میں پیرآباد سے انتہائی مطلوب منشیات فروش ملزم گرفتار ہوا ہے۔
ایس ایس پی سوہائی عزیز نے کارروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم قبل از بھی پولیس مقابلہ کے دوران زخمی ہو کر جیل جا چکا ہے اور ملزم کا نام انتہائی مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست میں شامل تھا۔
سوہائی عزیز نے کہا کہ ایس ایچ او پیرآباد نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے ملزم گل زادہ ولد زیبال کو گرفتار کیا اور دوران گرفتاری ملزم سے 01 کلو 500 گرام فائن کوالٹی چرس اور نقدی برآمد ہوئی۔
ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 200/2022 بجرم دفعہ 6/9C درج کر لیا گیا ہے اور اس کیس پر ابھی تفتیش جاری ہے۔
سوہائی عزیز نے مزید کہا کہ ملزم قبل از بھی پولیس مقابلہ اور منشیات فروشی کے مقدمات میں تھانہ حیدری اور پیرآباد سے گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
