
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں روانہ ہونے والا عوامی مارچ کا قافلہ آج پتوکی پہنچے گا۔
قافلے کے لئے مقامی ایم پی اے چوہدری امجد علی میئو کی جانب سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ شہر قائد سے چلنے والا عوامی مارچ کا قافلہ سات روز میں مختلف شہروں سے ہوتا ہوا ساہیوال پہنچا اور ساہیوال پہنچنے کے بعد اپنے جیالوں سے خطاب کیا اور ساہیوال میں ہی انکے رہنے کے انتظامات کئے گئے تھے۔
Advertisementساہیوال کی عوام کے جوش وجذبہ نے ثابت کردیا ہے کہ یہ سلیکٹڈ حکومت پورے ملک کا اعتماد کھو چکی ہے۔@BBhuttoZardari #AwamiMarch#GoSelectedGo pic.twitter.com/yfcvIfMMtj
— PPP (@MediaCellPPP) March 4, 2022
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے حکومت مخالف لانگ مارچ ’عوامی مارچ‘ کی قایدت بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں، عوامی مارچ کا باقاعدہ آغاز کراچی میں مزار قائد کے سامنے باغ جناح سے ہوا۔
Advertisementساہیوال کی عوام کے جوش وجذبہ نے ثابت کردیا ہے کہ یہ سلیکٹڈ حکومت پورے ملک کا اعتماد کھو چکی ہے۔@BBhuttoZardari #AwamiMarch#GoSelectedGo pic.twitter.com/yfcvIfMMtj
— PPP (@MediaCellPPP) March 4, 2022
باغ جناح میں کارکنوں سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارا عوامی مارچ حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہے، ہمارا یہ سفر قائد اعظم کے شہر کراچی سے شروع ہو رہا ہے، کہا اسلام آباد پہنچ کرحکومت پرحملہ کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News