
وفاقی وزر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد میں کامیابی کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر نے عدم اعتماد میں اپوزیشن کے کردار کے متعلق بات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جاوید لطیف کے کھلے اعتراف جرم کے بعد کہ عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے مسلم لیگ نون ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اصولی طور پر الیکشن کمیشن کو مسلم لیگ (ن) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرنی چاہئیے لیکن الیکشن کمیشن کو نون کی نظر لگ گئی ہے اور انھیں صرف تحریک انصاف نظر آرہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News