
مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت ایک قاتل اور غاصب ریاست ہے۔
اپنے ایک بیان میں یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا کہ جنوری 2021 سے اب تک تقریباً 675 کشمیری خواتین کو شہید کیا گیا ہے جبکہ 1989 سے لے کر اب تک بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط مقبوضہ جموں و کشمیرمیں تقریباً 23,000 خواتین بیوہ ہو چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر پر غیر قانونی اور زبردستی قبضے کے بعد سے کشمیریوں کے بنیاد ی حقوق کو پامال کر رہا ہے۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت ایک قاتل اور غاصب ریاست ہے، کشمیری عوام کے مصائب بھارتی فوج کے مکمل انخلا کے بعد ہی ختم ہوں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیری عوام نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35-A کی منسوخی کویکسر مسترد کر دیا، وہ ایسے حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جہاں وہ آزادی سے سانس بھی نہیں لے سکتے۔
یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک کا مزید کہنا تھا کہ مودی حکومت نے سخت پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت وادی کشمیر میں بے شمار پابندیاں اور رکاوٹیں عائد کی ہیں۔
یاد رہے بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جمو ں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران مختلف علاقوں میں مزید چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
بھارتی فوجیوں نے ان نوجوانوں کو پلوامہ، گاندربل اور ہندواڑہ کے علاقوں میں محاصروں اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کردیا ۔
انتظامیہ نے علاقے میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے جبکہ بھارتی فورسز نے صحافیوں کو بھی علاقے میں جانے کی اجازت نہیں دی ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت جاری میں جس میں اب تک اس ماہ کے دوران 8 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں 407 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا اور 3 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News