
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کینیا کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کینیا کا سرکاری دورہ کیا ، دورے کے دوران جنرل ندیم رضا سے کینیا کے دفاعی حکام سے ملاقاتیں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران کینیا کی افواج کے معززین سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے دفاع سے متعلق دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل ندیم رضا سے کینیا کی افواج کے معززین کی ہونے والی ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ فوجی مصروفیات کی سطح بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں کینیا کا بینہ سیکریٹری، وزیر دفاع، چیف آف ڈیفنس فورسز نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News