
پاکستان رینجرز سندھ نے اندرونِ سندھ کے علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا۔
پاکستان رینجرز سندھ نے ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر مٹھی کے تعاون سے اندرونِ سندھ کے علاقے تعلقہ ڈھالی گوٹھ، فضل خیریو اور ملحقہ علاقوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا تھا کہ اس مہم کے زریعے علاقے کے غریب اور مستحق افراد کو مفت طبی سہولیات مہیا کی گئیں۔
سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فری میڈیکل کیمپ میں جنرل فزیشن، ای این ٹی اسپیشلسٹ، میڈیکل اسپیشلسٹ، گائنا کالوجسٹ، پلمونالوجسٹ، پیڈیاٹرک اور رینجرز کے ڈاکٹرز نے 600 سے زائد مریضوں جن میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل تھے کا طبی معائنہ کیا اورمفت ادویات فراہم کیں۔
ترجمان نے کہا کہ میڈیکل کیمپ میں مریضوں کے شوگر، ای سی جی، کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور کورونا ویکسین بھی لگائی گئی، علاقے کے لوگوں نے پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے کیے جانے والے اس اقدام کو بہت سراہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News