
نیا چینی سال پاک چین تعلقات کے لیے یادگار ثابت ہو گا، صدر مملکت
صدر مملکت نے کہا ہے کہ دنیا مہاجرین کیلئے دروازے بند کررہی ہے ہم نے 40لاکھ افغانیوں کوپناہ دی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں کوبے دار کیا، مسلمانون نے کوشش کی برصغیر تقسیم نہ ہومگر باانصافی کے باعث مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ پشاور واقعہ کی مزمت کرتا ہوں سمجھ نہیں آتا انسانیت کہاں جارہی ہے، انسانیت خود سے پریشان ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ انسان ڈی این اے کے اعتبار سے محبت کرنے والا ہوتا ہے جبکہ انسان محبت کے ساتھ نفرت اور خوف میں بھی مبتلا ہوتا ہے۔
عارف علوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی جنگوں میں کروڑوں افراد قتل ہوئے، قیام پاکستان کے بعد عوام کویقین تھا کہ انصاف ہوگا جبکہ نہرو اقوام متحدہ میں گئے تو مقبوضہ کشمیر کے عوام کاخیال تھا کہ انصاف ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کوریا، عراق، لیبیا، شام میں انسانیت بدنام ہورہی ہے جبکہ یوکرین اور روس کا تنازعہ بھی بہتر انداز میں حل ہونا چاہیے۔
صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ صرف یورپ کامفاد کرتا رہا باقی معاملات پر آنکھیں بند رکھیں، ہمارے لئے یہ منافقت حیران کن ہے کہ ایک چیز نظرآتی ہے دوسری نہیں۔
عارف علوی کا کہنا تھا کہ جنگ ایک بہت بڑا جرم ہے، ڈرون کی ٹیکنالوجی استعمال ہوئی اور بے گناہ افراد قتل ہوئے، کسی کواختیار نہیں کہ دوسرے کی زمین پرحملے کرے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا مہاجرین کیلئے دروازے بند کررہی ہے ہم نے 40لاکھ افغانیوں کوپناہ دی، ایکونومسٹ کی رپورٹ کے مطابق یورپین ممالک 4.2بلین ڈالر یورپ میں مہاجرین کی آمدروکنے کیلئے خرچ کرتا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ دنیا طے کرے کہ ہمیں امن کی طرف جانا ہے۔آج ڈیجیٹل دور ہے ہر چیز ٹیکنالوجی میں منتقل ہوچکی ہے جبکہ ٹوئیٹر اور واٹس ایپ نے زمانہ تیز کردیا ہے، آئندہ دور میں شاید کتاب کاغذ کی صورت ہی میسر نہ ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News