Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کردی

Now Reading:

وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کردی
ڈویلپمنٹ پراجیکٹس

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے جاری اسکیموں سمیت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے نئے منصوبو ں کا جائزہ لیا گیا۔

دوران اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے نئے پراجیکٹس سے متعلق امور جلد طے کئے جائیں اور 31 مارچ سے قبل منصوبوں کے ضروری امور طے کرکے سفارشات وفاق کو بھجوائی جائیں۔

انہوں نے بتایا کہ نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کا اگلا مرحلہ جلد شروع ہوگا اور ہدایت کی ہے کہ جنوبی پنجاب میں آبپاشی کے پراجیکٹس سے متعلق امور جلد نمٹائے جائیں۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ نادرن بائی پاس،ڈیرہ غازی خان کے منصوبے کو بھی جلد مکمل کریں گے اور بتایا ہے کہ کرم داد قریشی سے لیہ، جام پور سے داجل اور چنیوٹ سے پنڈی بھٹیاں تک سڑکوں کی تعمیر و توسیع کے منصوبے بھی جلد شروع کئے جائیں گے۔

Advertisement

بہاولنگر سے منچن آباد، منچن آباد سے ڈونگہ حیات، ترنڈہ محمد پناہ سے مظفرگڑھ، ملتان سے جلال پور پیر والا اور بورے والا سے میاں چنوں کی سڑکوں کی تعمیر و توسیع کے منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور سیکرٹری آبپاشی نے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، صوبائی وزیر آبپاشی محسن خان لغاری، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری تعمیرات، سیکرٹری آبپاشی اور متعلقہ حکام سمیت ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر