پاک فوج کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے قومی نغمہ ’شاد رہے پاکستان‘ جاری کردیا گیا ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شاد رہے پاکستان، 23 مارچ 2022 کے حوالے سے منفرد انداز میں تیار کیا جانے والا ملی نغمہ ہے۔
شاد رہے پاکستانhttps://t.co/iYxQMLoWfu
Advertisement— DG ISPR (@OfficialDGISPR) March 17, 2022
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ گیت اس ارضِ پاک کے نام ایک ایسی دعا ہے جو ہر پاکستانی کے دل کی آواز بن کر اعلان کر رہا ہے کہ شاد تھا، شاد ہے اور شاد رہے یہ پاکستان۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ یہ گیت شاندار ماضی، پرعزم حال اور خوشحال مستقبل جیسی نیک تمناؤں کا مظہر ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کے معروف کمپوزر شجا ع حیدر نے اس گیت کو نا صرف لکھا ہے بلکہ اس کی خوبصورت دُھن بھی ترتیب دی ہے۔ یشل شاہد اور شجاع حیدر کی بہترین آوازوں نے اس گیت کو اور بھی خوبصورت بنا دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
