فیصل جاوید
سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی طرف سے ریکوزٹ کیا گیا اجلاس 21 مارچ کو بلایا جائے گا اور عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہوگی۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹ ڈالنے کے حوالے سے بات کی۔
تحریک انصاف کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے ایک روز قبل ڈی چوک میں جلسے کے انعقاد کیا جائے گا تاہم اب اس جلسے کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے کہ جو کہ 27 مارچ کو ڈی چوک پر ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ کی تاریخ اسپیکر قومی اسمبلی دیں گے اور یہ 27 مارچ کے بعد کوئی بھی تاریخ ہو سکتی ہے۔
اس حوالے سے سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ انشاء اللہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ آزادی چوک اسلام آباد میں 27 مارچ بروز اتوار کو ہوگا جس سے وزیراعظم عمران خان تاریخی خطاب کریں گے۔
انشاء اللہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ آزادی چوک اسلام آباد میں 27 مارچ بروز اتوار کو ہوگا-وزیراعظم عمران خان تاریخی خطاب کریں گے-تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 27 مارچ کر بعد ہوگی-اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں بھرپور ناکامی ہوگی – وزیراعظم عمران خان پر اعتماد پلس ہو جائے گا
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 14, 2022
پی ٹی آئی رہنما نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 27 مارچ کے بعد ہوگی اور اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں بھرپور ناکامی ہوگی جب کہ وزیراعظم عمران خان پر اعتماد پلس ہو جائے گا۔
بعد ازاں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی اپنی ٹوئٹ جلسے کی تاریخ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کپتان نے ڈی چوک اسلام آباد جلسے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے ۔ انشاءاللہ 27 مارچ کو تاریخ ساز اجتماع ہونے جا رہا ہے ، دنیا دیکھے گی پاکستان کی عوام کیسے اپنی آزادی اور خودمختاری کے لئے اپنے کپتان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔
کپتان نے ڈی چوک اسلام آباد جلسے کا حتمی فیصلہ کر لیا…. انشاءاللہ 27 مارچ کو تاریخ ساز اجتماع ہونے جا رہا ہے. دنیا دیکھے گی پاکستان کی عوام کیسے اپنی آزادی اور خودمختاری کے لئے اپنے کپتان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 14, 2022
یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد سے کوئی پریشانی نہیں ہے، وزیراعظم
اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے پر مشاورت کی گئی تھی۔ اجلاس کے دوران شرکاء کی جانب سے حکومت کے اتحادیوں کے ساتھ رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کور کمیٹی نے عدم اعتماد سے متعلق تمام فیصلوں کا اختیار وزیراعظم کو دے دیا ہے جب کہ عمران خان نے اپوزیشن کے تمام اقدامات کو ملک کی معاشی ترقی روکنے کی سازش قرار دیتے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو اتحادیوں سے متعلق بیان بازی سے روکتے ہوئے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ معاملات افہام وتفہیم سے طے ہورہے ہیں ۔ نہ اتحادی کہیں جارہے ہیں اور نہ ہی حکومت جب کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، پاکستان کے خلاف سازش بھی ناکام ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
