
عمران خان
وفاقی حکومت کی جانب سے ہارس ٹریڈنگ سے متعلق آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس فائل کرنے کا بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے کیے جانے والے فیصلے کے متعلق آگاہ کیا ہے۔
حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آرٹیکل 63-A کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 186 کے تحت ریفرینس فائل کیا جائیگا، سپریم کورٹ سے رائے مانگی جائیگی کہ جب ایک پارٹی کے ممبران واضع طور پر ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہوں اور پیسوں کے بدلے وفاداریاں تبدیل کریں تو ان کے ووٹ کی قانونی حیئثت کیا ہے
Advertisement— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 18, 2022
انہوں نے بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آرٹیکل 63-A کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 186 کے تحت ریفرینس فائل کیا جائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ریفرنس میں سپریم کورٹ سے رائے مانگی جائیگی کہ جب ایک پارٹی کے ممبران واضع طور پر ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہوں اور پیسوں کے بدلے وفاداریاں تبدیل کریں تو ان کے ووٹ کی قانونی حیثیت کیا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ریفرنس میں سوال کیا جائیگا کہ کیا ایسے ممبران جو اپنی وفاداریاں معاشی مفادات کی وجہ سے تبدیل کریں ان کی نااہلیت زندگی بھر ہو گی یا انھیں دوبارہ انتخاب لڑنے کی اجازت ہو گی؟
فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ سے درخواست کی جائیگی کے اس ریفرینس کو روزانہ کی بنیاد پر سن کر فیصلہ سنایا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News