Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر خارجہ کا نائجیریا سے انسداد دہشت گردی کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر زور

Now Reading:

وزیر خارجہ کا نائجیریا سے انسداد دہشت گردی کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر زور
Defense Minister of Nigeria

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور نائجیریا کے درمیان انسداد دہشت گردی  اور سرحدی معاملات کی نگرانی سے متعلق باہمی تعاون کو بڑھانے کلے لیے مفاہمت کی یادداشت پر زور دیا ہے۔

نائجیریا کے وزیر دفاع میجر جنرل (ر) بشیر صالحی مگاشی کی وزارتِ خارجہ آمد ان کی ملاقات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے نائجیریا کے وزیر دفاع کو دو طرفہ دورے پر پاکستان تشریف آوری پر خوش آمدید کہا ہے۔

اس دوران انہوں نے پاکستان اور نائجیریا کے درمیان انسداد دہشت گردی  اور سرحدی معاملات کی نگرانی سے متعلق باہمی تعاون کو بڑھانے کلے لیے مفاہمت کی یادداشت پر زور دیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور نائجیریا کے درمیان برادرانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے اور دونوں ممالک کا وژن مشترکہ ہے جس کی عکاسی ہم آہنگی اور تعاون سے ہوتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور نائجیریا کے درمیان بڑھتا ہوا دفاعی تعاون خوش آئند ہے اور پاکستانی JF-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں اور سپر مشاق طیاروں کی نائیجیریا کو منتقلی ہمارے مضبوط دفاعی تعاون کی عکاس ہے۔

اس موقع پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم جلد از جلد دو طرفہ سیاسی مشاورت کے لیے سرکاری اور سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں پر ویزا پابندی ختم کرنے کے لیے مفاہمت نامے کو حتمی شکل دینے کے منتظر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر