Advertisement
Advertisement
Advertisement

’معیشت کے فروغ اور روزگار کی فراہمی میں ایس ایم ای سیکٹر کا کلیدی کردار ہے‘

Now Reading:

’معیشت کے فروغ اور روزگار کی فراہمی میں ایس ایم ای سیکٹر کا کلیدی کردار ہے‘
میاں اسلم اقبال

اسلم اقبال

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ معیشت کے فروغ اور روزگار کی فراہمی میں ایس ایم ای سیکٹر کا کلیدی کردار ہے۔

میاں اسلم اقبال نے اپنے آفس میں صنعتکاروں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایس ایم ای سیکٹر کے فروغ کے لئے پنجاب اسمال انڈسٹریز اسٹیٹ پالیسی-2019 دی۔

انہوں نے کہا کہ اسمال انڈسٹریز اسٹیٹس میں پالیسی کے نفاذ سے کالونائزیش کا عمل تیز ہوا۔ سیلف فنانس ماڈل کے تحت بننے والی اسمال انڈسٹریل اسٹیٹس میں گزشتہ 3 سالوں میں 260 کارخانوں نے پیدا وار شروع کردی۔

اسلم اقبال نے کہا کہ 10860 ملین روپے کی سرمایہ کاری ہوئی اور روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوئے، ان صنعتی مراکز میں 1069 کارخانے زیر تعمیر ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ سال 2023 تک 1713 کارخانے پیداوار شروع کر دیں گے، 53122 ملین روپے کی سرمایہ کاری آئے گی اور 50 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے سے قبل 13 سالوں میں صرف 237 کارخانے لگے، سیلف فنانس ماڈل کے تحت بننے والی اسمال انڈسٹریل اسٹیٹس میں ٹیکسلا، گوجرانوالہ3، سیالکوٹ 3، لاہور 2 سندر، قصور، میاں چنوں اور خانیوال شامل ہیں۔

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ صنعتکاری کے عمل کو تیز کرنے کیلئے صنعتکاروں کو ہرممکن سہولیات دی جارہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر