Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی کابینہ کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا

Now Reading:

وفاقی کابینہ کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا
وفاقی  کابینہ کا اجلاس

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ کا طلب کیا جانے والا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم مستقل اپوزیشن کی تحریک کو ناکام کرنے کیلیے سیاسی مشاورت میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے مسلسل 3 مرتبہ وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس 8 مارچ کو وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیا گیا تھا جس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال پر بات چیت کی جانی تھی۔

اس اجلاس کے لئے 24 نکاتی ایجنڈا بھی پیش کیا گیا تھا جس میں تحریک عدم اعتماد سمیت سیاسی امور پر اہم فیصلے کیے جانے تھے۔

یاد رہے کہ جاری کیے جانے والے ایجنڈے کے مطابق سرکاری اداروں کے سی ای اوز کی تقرری پر کابینہ کے فیصلوں پر بریفنگ پیش کی جائیگی۔

Advertisement

دوران اجلاس وزیر اعظم کابینہ کو دورہ روس پر اعتماد میں لیتے ہوئے روس یوکراین جنگ کے پاکستان پر اثرات پر بات چیت کی جائیگی۔

ایجنڈے میں شامل وفاقی کابینہ اسلام آباد میں ایک عمارت کا نام ڈاکٹر عبدالقدیر کے نام پر رکھنے کی منظوری دے گی۔

اجلاس میں وزارت داخلہ کی ویزہ پالیسی میں ردوبدل سے متعلق 2 سمریاں پیش کی جائیگی۔

علاوہ ازیں پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے موقعہ پر یادگاری نوٹ جاری کرنے کی منظوری ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے۔

نیلم جہلم ہائیڈروپاور کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی کے معاملے سمیت ای سی سی، قانونی معاملات پر کابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق کی جائیگی۔

Advertisement

کابینہ اور کمیٹیوں میں سمریاں تاخیر سے بھیجنے پر رپورٹ پیش کی جائے گی جبکہ وزیر منصوبہ بندی معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دینگے۔

اجلاس کے دوران قومی اسپورٹس پالیسی 2022 کابینہ میں منظوری کےلئے پیش ہوگی جبکہ پی ایس کیو سی اے کی مارکنگ فیس پر نظر ثانی کا معاملہ بھی پیش کیا جائیگا۔

جاری کیے جانے والا ایجنڈے میں فیڈرل گورنمنٹ پراپرٹیز مینجمنٹ اتھارٹیز بورڈ کے آزاد ممبران، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے سی ای او، پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی کے ایم ڈی، ڈی جی پی ایس کیو سی اے کی تقرری  کا معاملہ شامل کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر