Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان نے بغیر سیکیورٹی عوام سے ملنا جلنا شروع کردیا

Now Reading:

عمران خان نے بغیر سیکیورٹی عوام سے ملنا جلنا شروع کردیا
پی ٹی آئی

پی ٹی آئی

سابق وزیر اعظم عمران خان نے سیکیورٹی کے بغیر عوام سے ملنا جلنا شروع کردیا ہے۔ 

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رکن صوبائی اسمبلی آسیہ امجد کی رہائش گاہ پہنچے ۔ ان کے ہمراہ عامر کیانی اور دیگر پارٹی رہنما بھی تھے۔

اس موقع پر عمران خان نے آسیہ امجد کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس سے قبل سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اسلام آباد میں کراچی کمپنی اور جی 9 مرکز کی مارکیٹوں میں پہنچ گئے۔

کسی بھی قسم کی سیکیورٹی یا وی آئی پی پروٹوکول کے بغیر عمران خان نے تاجروں اور دکانداروں سے ملاقاتیں کیں اور کاروباری حالات سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

سابق وزیر اعظم کو اپنے درمیان پاکر عوام کا جم غفیر عمران خان کے ساتھ ہولیا۔ اس موقع پر عوام کا جوش دیدنی تھا۔

مارکیٹوں اور بازاروں میں موجود شہریوں نے چیئرمین تحریک انصاف کا پرتپاک استقبال کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزارت عظمیٰ جانے کے بعد عمران خان نے عوامی رابطہ مہم شروع کررکھی ہے، اس سلسلے میں پشاور، کراچی اور لاہور میں احتجاجی جلسوں کے علاوہ مختلف شہروں میں ورکرز کنونشن کا بھی انعقاد کیا گیا جارہا ہے۔

Advertisement

سابق وزیر اعظم اپنے کارکنوں اور حامیوں کو اسلام آباد کی جانب مارچ کے لیے تیار کررہے ہیں۔ اپنے ہر عوامی اجتماع میں عمران خان لوگوں کو ہدایت کررہے ہیں کہ وہ اسلام آباد کی جانب مارچ کے لیے تیار رہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر