سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ اصل تبدیلی تو اب آرہی ہے۔
عمران خان کی سابق اہلیہ تحریک انصاف کے خلاف سوشل میڈیا پر مسلسل سرگرم ہیں اور پی ٹی آئی کے مخالف جماعتوں کی بھرپور انداز میں حمایت کررہی ہیں۔
کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافٖے کو بنیاد بناتے ہوئے ریحام خان نے تحریک انصاف پر تنقید کی اور کہا کہ یہ نئی حکومت امریکی سازش سے بنی ہے اس لیے امریکی ڈالر بھی اس حکومت کے ساتھ ملا ہوا ہے۔
اصل تبدیلی تو اب آ رہی ہے , اسٹاک مارکیٹ بہتر ہو رہی ہے , روپیہ مضبوط ہو رہا ہے۔
Advertisementابھی تو آج پہلا دن ہے, ابھی تو نئے وزیراعظم کا انتخاب بھی نہیں ہوا اور اتنی بہتری ۔ 👍
معاشی استحکام کے لیے سنجیدہ حکومت اور سیاسی استحکام بہت ضروری ہے
— Reham Khan (@RehamKhan1) April 11, 2022
اپنی ایک ٹوئٹ میں ریحام خان نے کہا کہ اصل تبدیلی تو اب آ رہی ہے , اسٹاک مارکیٹ بہتر ہو رہی ہے , روپیہ مضبوط ہو رہا ہے۔ معاشی استحکام کے لیے سنجیدہ حکومت اور سیاسی استحکام بہت ضروری ہے۔
ریحام خان نے کہا کہ شہباز شریف نے وزیراعظم بننے سے پہلے ہی خوشحالی لوٹنا شروع ہو گئی۔ روپیہ مسلسل مضبوط ہو رہا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ سب بہتر پاکستان کی جانب نئے سفر کا آغاز ہے۔
شہباز شریف بہت جلد وزیراعظم پاکستان بننے والے ہیں انشاءاللہ لیکن ان کے وزیراعظم بننے سے پہلے ہی خوشحالی لوٹنا شروع ہو گئی۔
روپیہ مسلسل مضبوط ہو رہا, اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ۔ یہ سب بہتر پاکستان کی جانب نئے سفر کا آغاز ہے
#وزیرِاعظم_شہبازشریف— Reham Khan (@RehamKhan1) April 11, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
