وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی جانب سے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو خط لکھا گیا ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے خط اسد عمر کے نام لکھا ہے جس میں انہیں الوداعی ملاقات اور عشایئے کی دعوت دی گئی ہے۔
احسن اقبال نے اسد عمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی حکومت کی جانب سے عوامی مفاد میں شروع کئے گئے منصوبوں کو آگے بڑھانے پر بات چیت کریں گے۔
احسن اقبال نے خط میں واضح کیا ہے کہ ملاقات کیلئے دن اور وقت کا تعین اسد عمر کی سہولت کے مطابق کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں پارٹی کے سینیئر رہنما اسد عمر نے بطور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اپنے فرائض انجام دیئے۔
کم و پیش ساڑھے تین سال کے دور حکومت کے دوران اسد عمر نے ملک بھر میں جاری عوامی منصوبوں کے لئے اپنی خدمات پیش کیں جبکہ شہر کرچی کی ترقی کے لئے بھی وفاق کی جانب سے ترقیاتی پراجیکٹس کا آغاز کیا گیا تھا۔
بعدازاں کورونا وائرس کے بحران کے وقت اسد عمر کو نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کا سربراہ بھی مقرر کیا گیا تھا جو کہ حکومت کی جانب سے وبائی مرض کے دوران ہنگامی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بنایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
