نوشہرہ میں تارو آئل ٹینکرز ڈپو میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو 1122 حکام کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی نوشہرہ بھر سے ریسکیو1122 فائر فائیٹرز اور فائر وہیکلز موقع پر روانہ ہوگئے ہیں۔
ریسکیو 1122 حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے پشاور، مردان اور چارسدہ سے بھی فائر وہیکلز طلب کی گئی ہیں۔ فائر فائٹرز نے مختلف اطراف سے آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا ہے۔
تارو آئل ڈپو میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 150 تک آئل ٹینکرز موجود ہیں، جن میں سے متعدد کو نکال لیا گیا ہے۔ اس وقت تک 20 ٹینکرز کے جلنے کی اطلاعات ہیں۔
آگ کی تپش اور شدید گرمی کے باوجود ریسکیو1122 فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
