Advertisement
Advertisement
Advertisement

موجودہ حکومت معاشی اعتبار سے صوبے کی مستحکم ترین حکومت ہے، وزیر خزانہ پنجاب

Now Reading:

موجودہ حکومت معاشی اعتبار سے صوبے کی مستحکم ترین حکومت ہے، وزیر خزانہ پنجاب
ہاشم جواں بخت

وزیر خزانہ پنجاب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت معاشی اعتبار سے صوبے کی مستحکم ترین حکومت ہے۔

وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے ایک مقامی ہوٹل میں سیمینار کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں پہلی بار مہنگائی سے نمٹنے کے لیے پائیدار اقدامات لیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کے استعمال کے حوالے سے بھی مثبت نتائج دیکھے جا رہے ہیں جبکہ پبلک فنانس مینجمنٹ سسٹم میں اصلاحات صوبے کی معاشی صورتحال کو مزید بہتر بنا رہی ہیں۔

ہاشم جواں بخت کا کہنا تھا کہ کوویڈ کے دوران ریلیف کے باوجود صوبے کے ذاتی محصولات میں اضافہ حکومتی پالیسیوں پر عوامی تائید کا ثبوت ہے۔ مہنگائی کا تعلق کوویڈ کے دوران عالمی سطح پر پیدا ہونے والے بحران سے ہے نا کہ موجودہ حکومت کی نا اہلی سے۔

وزیر خزانہ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ حکومت معاشی اعتبار سے صوبے کی مستحکم ترین حکومت ہے، تاریخ میں پہلی بار کسی حکومت کی جانب سے ایک سال کے دوران ترقیاتی فنڈز میں 100ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی اپنی کامیابیوں کا سفر جاری رکھتے ہوئے مارچ کے مہینے میں 13.03ارب روپے اکٹھے کر کے پچھلے سال جولائی سے مارچ تک اکٹھے ہونے والے محصولات میں 16فیصد اضافہ ریکارڈ کروایا ہے جو بلاشبہ حکومت کی سٹیک ہولڈرز کے ساتھ اشتراک کی پالیسی کا نتیجہ ہے۔

ہاشم جواں بخت نے امید ظاہر کی کہ اتھارٹی اس سال بھی اپنے مقررہ ہدف سے زائد ٹیکس اکٹھا کرنے میں کامیاب رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبائی محصولات میں اضافے کو عوامی سہولیات کی فراہمی پر خرچ کر رہی ہے۔

صوبائی وزیر نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ پنجاب میں 100فیصد عوام کو ہیلتھ کارڈ پر علاج کی سہولت فراہم کرنے کا ہدف مکمل کر لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی پر کنٹرول کے لیے عارضی انتظامات میں سہولت بازاروں کا قیام اور احساس پروگرام کے تحت راشن کی فراہمی کے علاوہ  رمضان کے دوران 313رمضان بازار لگائے گئے ہیں جہاں عام آدمی کو اشیائے خورد و نوش کم قیمت پر دستیاب ہیں۔

وزیر خزانہ پنجاب نے کہا کہ 25شعبان سے لگائے گئے یہ بازار20رمضان کے بعد عید بازاروں میں تبدیل کر دئیے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو ان کے سفارش کردہ فنڈز ادا کیے جا چکے ہیں جنھیں وہ احتیاط کے ساتھ قوائد اور ضرورت کے مطابق خرچ کر نے کے مجاز ہوں گے۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام رمضان بازاروں میں 10کلوآٹا 375روپے میں خرید سکیں گے، محکمہ خوراک کو رمضان بازاروں اور عام بازاروں میں آٹے کی قیمت میں فرق کو پورا کرنے کے لیے تقریباً 4.43ارب روپے کے خصوصی فنڈز مہیا کیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں میں چینی، گھی سبزی اور پولٹری کی مصنوعات کی مناسب  داموں میں فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی پر کنٹرول کے لیے مستقل اقدامات میں روزگار کی فراہمی اور کاروبار میں آسانی کے علاوہ خود کفالت کے لیے آسان قرضوں کی فراہمی جیسے اقدامات شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر