Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کردی، نوٹی فکیشن جاری

Now Reading:

صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کردی، نوٹی فکیشن جاری

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی تحلیل کردی ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ 

ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری منظور کرلی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کے دوران کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے باہر سے پلان کی گئی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کردیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وہ قوم کو مبارکباد دینا چاہتے ہیں، قوم اس طرح کی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر نے تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دے دیا تھا۔

Advertisement

دوسری جانب فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت وزیر اعظم اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے، کابینہ تحلیل کر دی گئی ہے۔

نگران وزیر اعظم کی تعیناتی کیسے ہوگی

قانونی ماہرین کے مطابق نگران وزیر اعظم کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 224اے کے تحت ہوگی۔

صدر مملکت عارف علوی نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی تحلیل کردی ہے۔

قانونی ماہرین کے مطابق نگران وزیر اعظم کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 224اے کے تحت ہوگی۔

وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف اسمبلی تحلیل ہونے کے تین روز میں نگراں وزیراعظم کے نام ہر اتفاق کریں گے۔

Advertisement

وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف میں اتفاق نہ ہونے پر اسپیکر قومی اسمبلی کمیٹی تشکیل دیں گے۔

کمیٹی 8ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں حکومت اور اپوزیشن کے 4،4 ارکان شامل ہوں گے۔

کمیٹی تین روز میں نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق کرنے کی پابند ہو گی۔ کمیٹی بھئ اتفاق نہیں کر پاتی تو معاملہ الیکشن کمیشن کے سپرد ہو جائے گا۔

الیکشن کمیشن دو روز میں نگران وزیراعظم کا اعلان کرنے کے پابند ہوِں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر