Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپنی سیاست کیلئے پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے، امیر حیدر خان

Now Reading:

اپنی سیاست کیلئے پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے، امیر حیدر خان

امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ اپنی سیاست کیلئے پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اعلیٰ عدلیہ اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ پر غداری کے الزام کی وضاحت کریں، آرٹیکل 5 کا سہارا لے کر تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے والوں پر آرٹیکل 6 لگانے پر بھی گفتگو ہونی چاہیے۔

امیر حیدر نے کہا کہ پرانا بیانیہ ناکام ہو چکا ہے اس لیے اب بین الاقوامی سازش اور دھمکی کی بنیاد پر نیا بیانیہ بنایا جا رہا ہے، سب سے پہلے یہ حقیقت سامنے آنی چاہیے کہ اس خط اور دھمکی میں کتنی سچائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان، دو نہیں ایک پاکستان، ریاست مدینہ، ایک کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ گھر والا بیانیہ پٹ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خدارا اپنی سیاست کے لیے ایسا بیانیہ نہ بنائے جس سے پاکستان تنہائی کا شکار ہو، اپنی سیاست کیلئے پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے، ہم پارلیمنٹ، قانون اور سیاسی میدان میں اس جھوٹے بیانیے کا مقابلہ کریں گے۔

Advertisement

امیر حیدر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے غیر جمہوری طریقے سے اپنے آپ کو عدم اعتماد سے بچانے کی کوشش کی، امید ہے یہ اسمبلیاں بحال ہوجائیں گی، انتخابی اصلاحات کے بعد نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر