منڈی بہاوالدین میں نامعلوم مسلح افراد نے کار پر فاٸرنگ کر دی جس کی وجہ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق موضع ہمبر کی قریب کار پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فاٸرنگ کر دی جس کی زد میں آکر 2 افراد
موقع پر جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔
واقعہ کی تفصیلات دیتے ہوئے پولیس نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں میں سابق صدر بار محمود پرویز اور ڈراٸیور شامل ہیں جبکہ زخميوں میں 30 سالہ دانیال سمیت راہگیر بچہ اور خاتون شامل ہیں؛ کار میں دونوں باپ بیٹا وکیل اور ڈراٸیوار سوار تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخميوں کو سرکاری ہسپتال پھالیہ اور منڈی بہاوالدین منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
