
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کلبوشن یادیو ہی جیل میں رہ گیا، باقی تو سب وزیر بن گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم سمیت کابینہ کے چوبیس ممبران ضمانتوں پر رہا ملزمان ہیں۔
وزیراعظم سمیت کابینہ کے چوبیس ممبران ضمانتوں پر رہا ملزمان ہیں۔
نئی کابینہ سے چیرمین سینٹ کی بجائے آئی جی جیل خانہ جات اگر حلف لیتا تو دنیا کو زیادہ اچھا اور واضح پیغام دیا جا سکتا تھا.
Advertisementکلبوشن یادیو ہی جیل میں رہ گیا، باقی تو سب وزیر بن گئے ہیں۔ #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 19, 2022
ان کا کہنا تھا کہ نئی کابینہ سے چیرمین سینٹ کی بجائے آئی جی جیل خانہ جات اگر حلف لیتا تو دنیا کو زیادہ اچھا اور واضح پیغام دیا جا سکتا تھا، کلبوشن یادیو ہی جیل میں رہ گیا، باقی تو سب وزیر بن گئے ہیں۔
فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا ونگ ختم کرنے کا مطلب پاکستان کی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو پرانےزمانے میں دھکیلنا ہے۔
Advertisementڈیجیٹل میڈیا ونگ ختم کرنے کا مطلب پاکستان کی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو پرانےزمانے میں دھکیلنا ہے عالمی سطح پر پاکستان کیخلاف پروپیگنڈے کا توڑ صرف ڈیجیٹل میڈیا ونگ نے کیا ان نوجوانوں نے ہندوستان کے پروپیگنڈے کی کمر توڑی یہ ونگ ختم کرنا پاکستان دشمنوں کا مطالبہ تھا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 19, 2022
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پاکستان کیخلاف پروپیگنڈے کا توڑ صرف ڈیجیٹل میڈیا ونگ نے کیا ان نوجوانوں نے ہندوستان کے پروپیگنڈے کی کمر توڑی یہ ونگ ختم کرنا پاکستان دشمنوں کا مطالبہ تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News