Advertisement
Advertisement
Advertisement

نمرہ 20 اپریل کو کراچی میں تھی تو 18 کو تونسہ میں نکاح کیسے ہوا؟ سی ڈی آر نے سوال کھڑے کردیئے

Now Reading:

نمرہ 20 اپریل کو کراچی میں تھی تو 18 کو تونسہ میں نکاح کیسے ہوا؟ سی ڈی آر نے سوال کھڑے کردیئے
نمرہ کاظمی

14 سالہ نمرہ کاظمی کے اغوا سے متعلق کیس میں کال ڈیٹیل رپورٹ نے نکاح نامے اور لڑکی کے بیان پر سوال کھڑے کردیئے ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی جاوید علی کوریجو نے پسند کی شادی کرنے والی نمرہ کاظمی کے اغوا کے مقدمے پر سماعت کی۔

نمرہ کاظمی کے والدین عدالت میں پیش ہوئے جب کہ تفتیشی افسر نے پیش رفت رپورٹ پیش کردی۔

سماعت کے دوران نمرہ کاظمی کے نکاح نامے اور کال ڈیٹیل ریکارڈ میں فرق کا انکشاف ہوا۔

سی ڈی آر رپورٹ میں بتایا گیا کہ نمرہ 18 اپریل کو کراچی میں ہی تھی جب کہ نکاح نامہ میں تاریخ 18 اپریل درج ہے۔

Advertisement

عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ نمرہ 20 اپریل تک اپنے گھر پر تھی تو 18 کو تونسہ شریف میں نکاح کیسے ہوا؟

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نکاح نامے اور سی ڈی آر میں واضح فرق ہے،تفتیشی افسر نے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش نہیں کی نا ہی نکاح نامے کی تصدیق کرائی گئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے تفتیشی افسر کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے 9 مئی تک جامع رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

نمرہ کاظمی کیس کا پس منظر

14 سالہ نمرہ کاظمی 20 اپریل کو کراچی کے علاقے سعود آباد ایس ون ایریا میں واقع اپنے گھر سے لاپتہ ہوئی تھی۔

بعد ازاں نمرہ نے اپنی والدہ سے رابطہ کرکے بتایا تھا کہ وہ تونسہ میں ہے جہاں اس نے نجیب شاہ رخ نامی نوجوان سے نکاح کرلیا ہے، وہ اپنی ازدواجی زندگی سے خوش ہے، اس لئے اسے تلاش کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔

Advertisement

بعد ازاں نمرہ نے ایک وڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں اس نے الزام لگایا کہ اس کے والد پرزبردستی بڑی عمر کے آدمی سے شادی کروانے کا الزام لگایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر