منڈی بہاوالدین میں ہسپتال عملے کی غفلت سے 1 بچہ ہلاک ہو گیا۔
سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے نوزائیدہ بچہ جاں بحق ہو گیا، 20 سالہ خاتون سمیرا بی بی کا دوران ڈیلیوری آپریشن بچہ دم توڑ گیا۔
لواحقين نے بچے کی لاش اٹھا کر ہسپتال عملے کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا۔
لواحقين کا کہنا ہے کہ گائنی آپریشن کے دوران ڈاکٹرز کی غفلت کے باعث بچہ فوت ہو گیا۔
خاوند مبشر کا کہنا ہے کہ موضع 26 چک کی رہائشی خاتون کو چند روز قبل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ایم ایس سرکاری ہسپتال نے واقعہ کا نوٹس لینے کے ساتھ ہسپتال سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
