
ارسلان تاج نے کہا ہے کہ ملک میں اندرونی بیرونی سیاسی کردار بے نقاب ہو چکے ہیں۔
راشد منہاس روڈ ملینیم مال کے مقام پر پی ٹی آئی نے وزیراعظم اظہارِ یکجہتی کیلئے کیمپ قائم کر دیا ہے۔
سیکریٹری اطلاعات سندھ ارسلان تاج نے اس موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کہتے تھے سلیکٹڈ آج امریکہ نے انہیں سلیکٹ کیا ہے، آج وہ امریکہ کی طرف سے امپورٹڈ حکومت بنانے جا رہے ہیں، پارلیمنٹ میں اکثریت رکھنے والی جماعت کو اپوزیشن میں ڈالا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالتیں اتوار کو لگائی جاتی ہیں، ہماری پٹیشن کیلئے عدالتوں کے دروازے بند ہیں، لوٹاکریسی کیلئے بازار لگایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت نے استعفیٰ دیا انہیں ڈسکلوفائی ہونا چاہیے، گیلانی صاحب کے بیٹے ووٹ ضائع کرنے کی ترغیب دیتے رہے، گیلانی کے بیٹے پر کوئی ازخود نوٹس نہیں لیا گیا۔
ارسلان تاج نے کہا کہ عوام سب دیکھ رہے ہیں، کچھ صحافی حساس اداروں کے سربراہان کی تصاویر لگا کر لاسٹ بال لکھ رہے ہیں، پھر وہ ٹوئٹ ڈلیٹ کر دیا جاتا ہے، کراچی کے عوام سب دیکھ رہے ہیں، کراچی کے لوگوں کو کہنا چاہتا ہوں پرامن احتجاج کا حصہ بنیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اربوں روپے ایم کیو ایم نے وفاق سے ترقیاتی کاموں کیلئے لیے، 4 سال یہ جماعت پی ٹی آئی سے چپکی رہی، وسیم اختر ہارڈ ہو جاتے ہیں ان ہارڈ سوالوں کا جواب دیں۔
انہوں نے کہا کہ فیصل سبزواری یہ وہ دور نہیں جب دھمکیاں لگاتے تھے، فائرنگ کرنے والا دور نہیں ہے، آپ کراچی میں نکلیں کراچی کے لوگ آپ کو ڈھونڈ رہے ہیں۔
ارسلان تاج کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگوں کو نہیں کہتے کہ آپ کچھ کریں وہ جانتے ہیں انہیں کیا کرنا ہے، کراچی میں بزنس کیمونٹی ایم کیو ایم کو قوس رہی ہے، ایم کیو ایم کہتی تھی مسنگ پرسن بازیاب کرا دیں، اب بتائیں کیا ہو گئے بازیاب؟
ان کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں ہدایات آئی تھیں، تو نام لیں کس نے ہدایت دی تھی؟ یہ ایزی لوڈ کی سیاست عوام دیکھ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News