Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم عمران خان کا ریڈزون کے باہر احتجاج کا اعلان

Now Reading:

وزیراعظم عمران خان کا ریڈزون کے باہر احتجاج کا اعلان

وزیر اعظم عمران خان نے آج ریڈ زون کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

عوام سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے ملک میں نئے الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا اور قومی اسمبلی تحلیل کردی، کیونکہ اپوزیشن گزشتہ ڈیڑھ سال سے یہ کہہ رہی تھی کہ حکومت نااہل ہے، ہم عوام میں جائیں گے تو انہیں شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 3 سال سے اپوزیشن الیکشن کا شور کررہی تھی، انتخابات کا اعلان کیا تو سپریم کورٹ کس مقصد کے تحت گئے؟اپوزیشن نے ساری زندگی فکس میچز کھیلے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ ان کے اپنے امپائرز کھڑے کئے جائیں۔

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے الیکشن کی بات کی تو یہ لوگ سپریم کورٹ چلے گئے، اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ لوگ حکومت میں آکر نیا این آر او لیں گے، یہ حکومت میں آکر اپنے کیسز اور نیب ختم کرائیں گے۔

ٹکٹ ان کو دوں گا جو پاکستان کا سوچتے ہیں

Advertisement

وزیر اعظم نے کہا کہ پہلے تو ہمیں الیکشن لڑنے کی سمجھ نہیں تھی لیکن ہم اب سمجھ گئے ہیں، ہم نے الیکشن کی تیاری شروع کردی ہے۔ اب ہم انتخابی ٹکٹ سوچ سمجھ کر دیں گے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جبب تک پارلیمنٹ میں ملک کا سوچنے والے نہ آئیں، بے شک الیکشن ہار جاؤں لیکن ٹکٹ ان کو دوں گا جو پاکستان کا سوچتے ہیں۔

ایم پی ایز کو خرید کر حکومت بنانا جمہوریت نہیں

وزیر اعظم نے کہا کہ ایم پی ایز کو خرید کر حکومت بنانا جمہوریت نہیں ہے، ایم پی ایز کو خریدنا ہی چھانگا مانگا کی سیاست ہے، پنجاب کے ایک ہوٹل میں لوگوں کی خریدوفروخت ہو رہی ہے، جس ہوٹل میں خرید و فروخت ہو رہی ہے اس کے باہر بھی احتجاج ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ریڈزون کے باہر احتجاج کریں گے، میں بھی کارکنوں کے ساتھ احتجاج کروں گا۔

ہم ہی اپنے آپ کو ذلیل کررہے ہیں

Advertisement

وزیر اعظم نے کہا کہ میرے لیڈر قائد اعظم تھے، دشمن بھی ان کی عزت کرتا تھا کیونکہ وہ خوددار تھے، ہم ہی اپنے آپ کو ذلیل کررہے ہیں، جب 3 مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف امریکی صدر کے سامنے پرچیاں لے کر بیٹھے تو اس قوم کی عزت کیا رہ جاتی ہے۔

سندھ کی حکومت اس وقت سب سے بری ہے

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 2 جماعتوں نے آئین میں 18ویں ترمیم کی، جس کی وجہ سے بہت سے اختیارات صوبوں کو چلے گئے، سندھ میں ہماری حکومت نہیں، وفاقی حکومت صوبوں کو پیسے دیتی ہے لیکن وہ پیسے کیسے خرچ کرتی ہے اس کا فیصلہ وہ خود کرتی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سندھ کی حکومت اس وقت سب سے بری ہے، کراچی ملک کا سب سے بڑا معاشی حب ہے لیکن وہ ترقی میں پیچھے رہ گیا ہے۔ بڑے شہروں کی ترقی کا واحد راستہ بااختیار بلدیاتی نظام ہے، بلدیاتی نمائندوں کو براہ راست عوام منتخب کریں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے ہم نے ای وی ایم مشینوں کے استعمال اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا قانون منظور کرایا لیکن خدشہ ہے کہ اپوزیشن اگر حکومت میں آئی تو اسے بھی ختم کرسکتے ہیں۔ مجھے پوری امید ہے کہ قوم اس بار ان کو شکست دے گی۔

غداری کے خلاف لازم ہے کہ عوام پر امن احتجاج کریں

Advertisement

وزیر اعظم نے کہا کہ غداری کے خلاف لازم ہے کہ عوام پر امن احتجاج کریں تاکہ لوگوں کو خوف ہو کہ کوئی بھی رکن پارلیمنٹ اپنے ملک کی جمہوریت نہ ببچ سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر