
دعا زہرا کیس
پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا نے والد اور کزن پر اغوا کی کوشش کا الزام لگا کر عدالت سے رجوع کرلیا۔
دعا نے پسند کی شادی کے بعد والد پر لاہور میں واقع گھر میں گھسنے اور اسے اغوا کی کرنے کی کوشش کا الزام لگا دیا۔
دعا زہرا نے لاہور کی سیشن کورٹ میں درخواست کی ہے کہ اس نے اپنی پسند سے شادی کی ہے اور خاوند کے ساتھ رہنا چاہتی ہے لیکن والد میرے کزن زین العابدین سے زبردستی شادی کروانا چاہتے تھے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اپنے خاوند کے ساتھ ہنسی خوشی رہ رہی تھی کہ 18 اپریل کو والد مہدی کاظمی اور کزن زین العابدین اچانک گھر میں گھس آئے۔
دعا نے الزام عائد کیا ہے کہ والد اور کزن نے مجھے اور میرے خاوند کے ساتھ گالم گلوچ کی اور دھمکیاں دیں، انہوں نے مجھے اغوا کرنے کی کوشش بھی کی لیکن اہل محلہ کے جمع ہونے پر دونوں کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔
عدالت نے دعا زہرا کو والد کے خلاف شواہد پیش کرنے کے لئے 18 مئی کو طلب کر لیا جب کہ ایس ایچ او وحدت کالونی کو دعا زہرا کو ہراساں کرنے سے بھی روک دیا۔
کراچی کے علاوے کورنگی کی رہائشی دعا زہرا کے والد کے مطابق ان کی بیٹی 16 اپریل کو گھر کے باہر سے لاپتہ ہوئی تھی۔ گزشتہ روز دعا کا پتہ لگایا گیا اور اس کے ساتھ ہی نکاح نامہ بھی منظر عام پر آیا جس میں نکاح کی تاریخ 17 اپریل تحریر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News