پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے اسمبلی اجلاس آج ہوا جس کی صدارت اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے کی۔
اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ تین اپریل بروز اتور کو نئے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کیا جائیگا۔
اس حوالے سے سیکرٹری اسمبلی نے کہا کہ وزارت اعلیٰ کے عہدے کے لئے تمام امیداوار کے کاعذات نامزدگی آج شام پانچ بجے تک لیے جاسکیں گی۔
خیال رہے کہ اسپیکر نے اسمبلی کا اجلاس کل دن ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کیا ہے جس میں وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوگا۔
شیڈول کے مطابق امیدوار خود یا ان کے تجویز اور تائید کنندہ کاغذات نامزدگی حاصل کرکے شام 5 بجے سے پہلے جمع کراسکتے ہیں، اس کے بعد اسکروٹنی کا عمل شام 6 بجے ہوگا۔
ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی
اجلاس کے دوران ایوان میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
ن لیگی اراکینِ اسمبلی کی جانب سے ’’حمزہ شہباز جیتے گا‘‘ جب کہ پی ٹی آئی کے کیمپ سے ’’سارا ٹبر چور ہے‘‘ کے واشگاف نعرے لگائے گئے۔
ترین گروپ (ن) لیگ سے جاملا
پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل جہانگیر ترین گروپ نے پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے لیے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کا ناقاعدہ اعلان کردیا۔
حمزہ شہباز کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ترین گروپ کے 16 ارکان موجود تھے۔
علیم خان گروپ بھی (ن) لیگ کے ساتھ
جہانگیر ترین کے گروپ سے قبل تحریک انصاف کا علیم خان گروپ بھی مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کرچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
