
منچن آباد میں ڈکیتی کے دوران بیوی کے قتل کا واویلا کرنے والا خاوند خود قاتل نکلا۔
یہ واقعہ منچن آباد کے نواحی گاؤں خیر شاہ ہٹھاڑ میں پیش آیا جہاں بابر علی نامی شخص نے ون فائیو پر کال کر کے پولیس کو جھوٹی اطلاع دی کہ ڈاکوؤں نے اس کی بیوی کو قتل کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق بابر علی نے اپنی بیوی زاہدہ بی بی کو دوائی لینے کے بہانے گھر سے دور لے جا کر اپنے ساتھی کی مدد فائر مارا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بابر علی دوسری شادی کرنے کے لیے اپنی بیوی سے اکثر لڑائی جھگڑا کرتا رہتا تھا۔
پولیس نے قاتل کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے، مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News