سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ عمران خان آئین کو لپیٹنے کی سازش کر رہا ہے۔
امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کی زیر صدارت مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس ہوا جس میں ان کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے۔
ٹی ایل پی کے سربراہ نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان آئین پاکستان کے ساتھ کسی چھیڑ چھاڑ پر ویسے ہی ردعمل دے گی جیسے الیکشن فارمز میں ترمیم پر ہم نے فیض آباد میں دھرنا دیا۔
سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جاری شدید آئینی اور سیاسی بحران میں سابقہ حکومت تحریک انصاف اور اپوزیشن مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی تینوں شامل ہیں ان کے ہاتھ ہمارے لہوسے رنگے ہوئے ہیں، مکافات عمل ہے کہ فرعون کے لہجے میں بولنے والے آج بھاگتے پھر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان آئین کو لپیٹنے کی سازش کر رہا ہے اس کی تحقیقات کی جائیں، آئین پاکستان کو منسوخ کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان کو اس آئین کے ثمرات سے ہمیشہ محروم رکھا گیا، آئین پر عمل ہوتا تو ہمارے مطالبات ریاست پاکستان کے مطالبات قرار پاتے ہمارے جگر کے ٹکڑے چھلنی نہ کیے جاتے۔
ٹی ایل پی کے سربراہ سعد حسین رضوی کا مزید کہنا تھا کہ صدارتی نظام کے شوشے کے پیچھے بھی قادیانی اور اسلام دشمن لابی ہی سرگرم عمل ہے، آئین پاکستان کو ختم کرنا در اصل قادیانیوں کا ایک پرانا خواب ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
