
پنجاب اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس پر اٹھنے والے تنازع کے بعد اسپیکر نے ڈپٹی اسپیکر سے اختیارات واپس لے لئے ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے تمام اختیارات ختم کر دئیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق اب سے تمام اختیارات اسپیکر کے ہاتھ میں ہونگے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ہاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی۔
اس کے لئے مؤقف پیش کیا گیا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر کے 6 تاریخ کو بلایا جانے والا اجلاس غیر آئینی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News