Advertisement
Advertisement
Advertisement

قازق نائب وزیر دفاع کی خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ کی تعریف

Now Reading:

قازق نائب وزیر دفاع کی خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ کی تعریف

قازقستان کے نائب وزیرِدفاع  و چیف آف جنرل اسٹاف کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق قازقستان کے نائب وزیرِدفاع /چیف آف جنرل اسٹاف، لیفٹیننٹ جنرل خسینوف مارات رخیمووِچ نے آج سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں معززین نے پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل خسینوف مارات رخیمووِچ نے پیشہ ورانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ کی تعریف کی۔

Advertisement

ترجمان کے مطابق اس موقع پر ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان اور ریپبلک آف قازقستان کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے جو دونوں فضائی افواج کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے۔

انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر