پاکستان تحریک انصاف کا کراچی میں نمائش چورنگی پر پرامن احتجاج جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس پر امن احتجاج میں پی ٹی آئی رہنماء علی زیدی، بلال غفار، خرم شیر زمان، ارسلان تاج و دیگر رہنماء موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نمائش چورنگی پر جاری احتجاج میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد موجود ہے۔
مظاہرین امپورٹڈ حکومت اور سندھ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کے لیے مختلف شہروں میں سڑکوں پر کنٹینرز اور ٹرک کھڑے کر دیے گئے ہیں جب کہ جی ٹی روڈ اور موٹر ویز پر رکاوٹیں لگا کر لاہور اور پشاور سے اسلام آباد جانے وا لے راستے بند کر دیے گئے ہیں۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت سے منسلک راولپنڈی میں میٹرو بس سروس اور پبلک ٹرانسپورٹ، بس اڈے سمیت تعیلمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے اور جڑواں شہروں میں آج ہونے والے پرچے بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
حکومت نے اسلام آباد میں ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لیے پولیس، رینجرز اور ایف سی طلب کر لی ہے، ریڈ زون جانے والے تمام علاقے سیل ہیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
