جیونی میں 48.5 کلو وزنی مچھلی 1 کروڑ 35 لاکھ 80 ہزار روپے میں نیلام کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نیلام ہونے والی مچھلی کو مقامی زبان میں کِر کہتے ہیں جو sowa کے نام سے بھی مشہور ہے اور پکڑی جانے والی sowa مچھلی کو گوادر کی تحصیل جیونی میں 1 کروڑ 35 لاکھ 80 ہزار روپے فی کلو نیلام کیا گیا۔
اس مچھلی کو کھانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کے گوشت کی کچھ زیادہ قدر و قیمت نہیں بلکہ اس کی قیمت اصل میں مچھلی کے پیٹ میں پائے جانے والے اس خاص مادے کی وجہ سے ہے جسے مقامی زبان میں پوٹا کہا جاتا ہے۔
یہ مچھلی جیونی میں ایک خوش قسمت ماہی گیر کے جال میں پھنس گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
