معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے اپنے کالے کرتوت دیکھانا شروع کر دیے۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے سابق وفاقی وزیر و رہنما پی ٹی آئی شریں مزاری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شیریں مزاری کی 50 سال پرانے کیس میں گرفتاری بلاجواز ہے، امپورٹڈ حکومت نے اپنے کالے کرتوت دیکھانا شروع کر دیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت لانگ مارچ کے ڈر سے سیاسی مخالفین کی گرفتاریاں کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نہ گرفتاریوں سے ڈرتی ہے اور نہ لانگ مارچ سے پیچھے ہٹیں گے۔
معاون خصوصی اطلاعات نے مزید کہا کہ اب امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے، یہ جلد گھروں کو جائیں گے۔
واضح رہے کہ اینٹی کرپشن لاہور نے پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا تھا جس پر حمزہ شہباز نے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ شریں مزاری بطورِ خاتون قابل احترام ہیں، خاتون کی گرفتاری معاشرتی اقدار کے منافی ہے، شیریں مزرای کی گرفتاری کے عمل سے اتفاق نہیں کرتا۔
حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ کسی بھی خاتون کی گرفتاری معاشرتی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتی، شیریں مزاری کو گرفتار کرنے والے اینٹی کرپشن عملے کیخلاف تحقیقات ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ تفتیش اور تحقیقات کے نتیجے میں اگر گرفتاری ناگزیر ہے تو قانون اپنا راستہ خود بنالے گا، شیریں مزاری کی گرفتاری کے عمل سے اتفاق نہیں کرتا، مسلم لیگ ن خواتین کے احترام پر یقین رکھتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملتان میں مریم نواز کے بارے میں بے ہودہ زبان کی مذمت کرتے ہیں، مگر انتقام ہمارا شیوہ نہیں، راولپنڈی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن کی تحویل سے چھڑوا کر رہا کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
