Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈی چوک پر پولیس کی دوبارہ شیلنگ’ علاقہ میدان جنگ بن گیا

Now Reading:

ڈی چوک پر پولیس کی دوبارہ شیلنگ’ علاقہ میدان جنگ بن گیا

پولیس نے ڈی چوک پر دوبارہ شیلنگ شروع کر دی ہے جس کے باعث علاقہ میدان جنگ بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی راہنما پرویز خٹک، مراد سعید، قاسم سوری ڈی چوک پہنچے اور ڈی چوک پر رکھے کینٹینر ز پر چڑھ گئے، پی ٹی آئی کارکنوں نے ڈی چوک پر رکھا گیا دوسرا کینٹینر بھی گرا دیا۔

اسلام آباد ریڈ زون کی طرف جانے والے مارگلہ روڑ کو دونوں اطراف کنٹینر رکھ کر مکمل سیل کر دیا گیا اور ڈی چوک پر شدید آنسو گیس بھی کی گئی۔

ڈی چوک پر پولیس نے دوبارہ شیلنگ شروع کر دی، شدید لاٹھی چارج سے کئی کارکن زخمی ہو گئے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا قافلہ منزل کی جانب پھر بھی رواں دواں ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو جی 9 اور ایچ 9 کے درمیان گرائونڈ میں جلسے کی اجازت دے دی ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کے لیے مختلف شہروں میں سڑکوں پر کنٹینرز اور ٹرک کھڑے کر دیے گئے ہیں جب کہ جی ٹی روڈ اور موٹر ویز پر رکاوٹیں لگا کر لاہور اور پشاور سے اسلام آباد جانے وا لے راستے بند کر دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت سے منسلک راولپنڈی میں میٹرو بس سروس اور پبلک ٹرانسپورٹ، بس اڈے سمیت تعیلمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے اور جڑواں شہروں میں آج ہونے والے پرچے بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

حکومت نے اسلام آباد میں ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لیے پولیس، رینجرز اور ایف سی طلب کر لی ہے، ریڈ زون جانے والے تمام علاقے سیل ہیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر