Advertisement
Advertisement
Advertisement

امپورٹڈ حکومت نا منظور کا نعرہ ہمیشہ لگاتا رہوں گا، عالمگیر خان

Now Reading:

امپورٹڈ حکومت نا منظور کا نعرہ ہمیشہ لگاتا رہوں گا، عالمگیر خان
عالمگیر خان

پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نا منظور کا نعرہ ہمیشہ لگاتا رہوں گا۔

عالمگیر خان نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے گھر پر پولیس کی 25 موبائلوں نے اس طرح ریڈ کی جیسے کسی بڑے دہشت گرد کو پکڑنے آئے ہیں، جواز بنایا گیا کہ میں نے ویڈیو بیان میں اداروں کے خلاف بات کی ہے، میں پہلے بھی وضاحت دے چکا ہوں کہ اس ویڈیو کو غلط رنگ دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کی عزت اور احترام کرتے ہیں، یہ امپورٹڈ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے ہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ ان ہتھکنڈوں سے میری آواز کو دبا دیں گے پر یہ مجھے عمران خان کی سپورٹ اور امپورٹڈ حکومت نا منظور کا نعرہ لگانے سے نہیں روک سکتے، امپورٹڈ حکومت کے خلاف ہماری تحریک جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت تحریک اور عمران خان کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، پشاور ہائی کورٹ میں ضمانت کے لئے اپیل دائر کر دی ہے، افسوسناک بات ہے کہ ہم پر غداری کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

عالمگیر خان نے کہا کہ میں وہ شخص ہوں جس نے اس ملک اور شہر کی بے لوث خدمت کی، جو غدار ہیں اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہے وہ اسمبلی میں بیٹھے ہیں، جو 20، 20 کروڑ میں اپنے ضمیر بیچ رہے تھے وہ آج حکومت میں بیٹھے ہیں اور غدار ہمیں کہا جا رہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ اگر میرا جرم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونا ہے تو میں کھڑا رہوں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر