حکومت میں آکر اپنے وعدے وفا کریں گے، سردار تنویر الیاس
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ ، انسانی حقوق کے عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں عائد مذہبی، سیاسی اور انسانی پابندیوں کا نوٹس لیں۔
اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ جامعہ مسجد سری نگر میں نماز عید پر پابندی بنیادی انسانی و مذہبی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو عملا فوجی چھاونی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ ، انسانی حقوق کے عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں عائد مذہبی، سیاسی اور انسانی پابندیوں کا نوٹس لیں۔
تنویر الیاس خان نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عید کے اجتماعات پر پابندی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ حکومت آزاد کشمیر دفتر خارجہ پاکستان کی مشاورت سے اس معاملے پر سکریٹری جنرل او آئی سی کو خط لکھے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
