Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا ہے، پرویز الہی

Now Reading:

شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا ہے، پرویز الہی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں کئی قراردادیں منظور ہوئیں۔

اجلاس میں پارلیمانی پارٹی نے آئی جی پنجاب پولیس اور پولیس کی انتقامی کارروائیوں کے خلاف قرارداد مذمت منظور کر لی، دوسری قرارداد میں اسمبلی آفیسرز کے گھروں پر چھاپوں اور پولیس گردی کی مذمت کی گئی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی اور پولیس سمت درست کر لے وقت بدل رہا ہے، پولیس کے اسمبلی افسران اور ملازمین کے گھروں پر چھاپے قابل مزمت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے اور انتقامی اقدامات نہیں چلیں گے، اللہ کا شکر ہے کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی اور میں سرخرو ہو کر نکلا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عوامی دینی اور قومی ایشوز پر میری چار سالہ کارکردگی پر اراکین نے ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر