
ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ طالب علموں کو اعلیٰ تعلیم کیلئے روس بھیجیں گے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے پشاور میں دورہ روس سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روس کے دعوت پر دورہ کیا اور یہ زندگی کا پہلا دورہ تھا جو تاریخی ثابت ہوا۔
ایمل ولی خان نے کہا کہ پہلے بھی کہتے رہے ہیں کہ پڑوسے ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات لازمی ہے، دورہ روس میں بہت سارے عہدیداروں سے ملاقاتیں ہوئیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ روایات کو مد نظر رکھ کر طالب علموں کو اعلیٰ تعلیم کیلئے روس بھیجیں گے جبکہ صحافیوں اور بزنس کمیونٹی کے لوگوں کو جلد روس دورے پر بھیجیں گے۔
ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ روس نے سستے پیٹرول اور گندم کے عمران خان کا دعوا مسترد کیا، روس نے گندم، کھاد اور بجلی کی مد میں مدد کرنے کی پیشکش کی ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کا مزید کہنا تھا کہ ماسکو سے پختونخوا تک ٹریڈ روٹ بنانے پر سنجیدگی سے بات چیت ہوئی ہے، بہت جلد پشاور میں چائلڈرن لائیبریری بنائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News