سندھ بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہو گیا ہے اور پولنگ 26 جون کو ہونے کا فیصلہ ہوا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کو 31 مئی اور یکم جون کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے، فیصلہ امیدواروں اور ریٹرننگ افسران کی سہولت کے لئے کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدواروں کو انتخابی نشانات متعلقہ ریٹرننگ افسران الاٹ کریں گے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 26 جون کو ہو گی، پہلے مرحلے میں سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں 16 اضلاع میں الیکشن 24 جولائی کو ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
