Advertisement
Advertisement
Advertisement

جھوٹوں کے سینگ ہوتے تو عمران کے بارہ سینگے جتنے ہوتے، اختیارولی

Now Reading:

جھوٹوں کے سینگ ہوتے تو عمران کے بارہ سینگے جتنے ہوتے، اختیارولی
اختیارولی خان

اختیارولی نے کہا ہے کہ جھوٹوں کے سینگ ہوتے تو عمران کے بارہ سینگے جتنے ہوتے۔

ترجمان ن لیگ خیبرپختونخوا اختیارولی خان نے عمران نیازی کی صوابی میں تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کیخلاف بک بک کرنے کی بجائے عمران اپنی نو سالہ کارکردگی بیان کرے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف پر ایک پائی کی کرپشن ثابت نہی ہوئی اور عمران آپ جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں جبکہ عمران نیازی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پختونخوا 600ارب کا مقروض ہو چکا ہے۔

ترجمان ن لیگ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ دس سال سے عمران نیازی خیبرپختونخوا کا خزانہ جواری کی طرح اڑا رہا ہے، ہیلی کاپٹر کے مزے بہت لے لئے عمران اب احتساب کیلئے تیار ہوں۔

اختیارولی خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بہت جلد بلین ٹری ، مالم جبہ اور بی آر ٹی میں از سر نوع تفتیش شروع کررہی ہے۔

Advertisement

ترجمان ن لیگ خیبرپختونخوا اختیارولی خان کا مزید کہنا تھا کہ انقلاب، خط، قتل کی سازش سب عمران سیریز کے ڈرامے ہیں جبکہ جھوٹوں کے سینگ ہوتے تو عمران کے بارہ سینگے جتنے ہوتے، فرح گوگی کے ترجمان عمران خان اپنے بدترین زوال کے دن گزار رہے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا ایک وزیر کہتا ہے کہ ہم تو وینٹی لیٹر پر ہیں، ہمارے نظریاتی لیڈر علامہ اقبال تھے، انہوں نے تب ہی کہہ دیا تھا کہ ہم نے دنیا کی امامت کرنی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اوپر بیٹھے ہوئے جانوروں سے بھی گرے ہوئے ہیں، ان کا پیٹ ہی نہیں بھرتا، جب ملک کے ادارے تباہ ہو جائیں تو ملک تباہ ہو جاتا ہے، ایف آئی اے ہماری آنکھوں کے سامنے تباہ ہو رہا ہے۔

عمران خان نے کہا تھا کہ ایف آئی اے نے بڑی محنت سے ان کے خلاف اربوں روپے کے کیس بنائے، کیس بنانے والا ایک ہارٹ اٹیک سے مر گیا اور دوسرا زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔

چیئر مین پاکستان تحریک انصاف نے کہا تھا کہ میں بتاؤں گا وہ کون سا زہر ہے جو کھانے میں ملاؤ تو ہارٹ اٹیک ہوتا ہے، ایف آئی اے کے ساتھ وہی ہو گا جو انہوں نے کراچی پولیس کے ساتھ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں نصیر اللہ بابر نے ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن کیا، نواز شریف کی حکومت آئی تو انہوں نے ایم کیو ایم سے سمجھوتہ کر لیا، آج تک کراچی میں دوبارہ پولیس کھڑی نہیں ہو سکی۔

Advertisement

عمران خان نے کہا تھا کہ افغانستان میں 40 سال سے انتشار ہے پھر بھی وہ تگڑے ہیں، قوم کوئی بھی حملہ برداشت کر کے دوبارہ کھڑی ہو جاتی ہے، جب کسی قوم کی اخلاقیات ختم ہوں تو وہ تباہ ہو جاتی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کرائم منسٹر ضمانت پر ہے، چیف منسٹر پر بھی کرپشن کیسز ہیں، 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، جو لندن میں بیٹھ کر فیصلے کر رہا ہے وہ مفرور اور سزا یافتہ ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اوپر بیٹھے ہوئے جانوروں سے بھی گرے ہوئے ہیں، میں بتاؤں گا وہ کون سا زہر ہے جو کھانے میں ملاؤ تو ہارٹ اٹیک ہوتا ہے، ڈیزل نے وہ وزارت لی جس سے مال بنتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر