شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان ابھی تک اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات پر راضی نہیں ہوئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں، یہ مسلط کردہ حکومت ہے۔
شاہ محمود نے کہا کہ فیصلے اسٹیبلشمنٹ نے نہیں حکومت وقت نے کرنے ہیں، اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے، وزیراعظم ایک خط صدر کو لکھ کر ملک کو مشکل سے نکال سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کیا حکومت کو دکھائی نہیں دے رہا کہ ملک کس طرف جا رہا ہے؟ دکھائی یہ دے رہا ہے کہ وہ اپنے مفادات کو فوقیت دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کے پاس پنجاب میں اکثریت نہیں، ملک کے مفاد میں یہی بہتر ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کیا شہباز شریف میں فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں؟ اگر یہ فیصلے نہیں کر سکتے تو پھر لندن والے کو واپس آجانا چاہیے، شہباز شریف میں فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں، وہ لندن کیوں جاتے ہیں؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News